Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تحریک طالبان کا دہشت گرد ہلاک | زرائع نیوز

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تحریک طالبان کا دہشت گرد ہلاک

بنوں: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد نصیب الرحمٰن مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا کہ اس دوران شدت پسندوں نے قافلے پر فائرنگ کردی۔

تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ علاقائی نائب کمانڈر نصیب الرحمن مارا گیا۔

دوسری جانب واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔