Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دوبارہ حلقے کھولنے کی یقین دہانی، چیف جسٹس نے عمران خان کا بیان سیاسی قرار دے دیا، درخواست مسترد | زرائع نیوز

دوبارہ حلقے کھولنے کی یقین دہانی، چیف جسٹس نے عمران خان کا بیان سیاسی قرار دے دیا، درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا اور عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

اس موقع پر عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تو تمام حلقے کھولنے کی بات کی تھی ۔

اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ این اے 131 کا نتیجہ آگیا، عمران خان نے دوبارہ حلقے کھولنے کے حوالے سے سیاسی بیان دیا جس پر عدالت کچھ نہیں کرسکتی۔

سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ جیت کامارجن 5فیصد سےکم ہو تو دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے۔

اس موقف پر جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ حلقے کی نمائندگی کو کیسے روک سکتے ہیں؟رزلٹ مرتب ہوگیا ہے۔

وکیل سعد رفیق نے کہا کہ آر او کے پاس دوبارہ گنتی کا اختیار ہے۔ اس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کا معاملہ ہے،ہائیکورٹ کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔

اس پر سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ عمران خان اگر 131 کی نشست برقرار رکھیں تو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرینگے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق این اے 131 پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 84 ہزار 313 اور ن لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق نے 83 ہزار 633 ووٹ لئے تھے۔ اس طرح دونوں امیدواروں کے درمیان 680 ووٹوں کا فرق ہے ۔