Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کر کے مرضی کا نتیجہ بنانے کا دعویٰ | زرائع نیوز

پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کر کے مرضی کا نتیجہ بنانے کا دعویٰ

اسلام آباد: ریٹرننگ افسر (آر او) نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ دو پریزائیڈنگ افسران کو انتخابات والے دن مبینہ طور پر چند نقاب پوش اغوا کرکے لے گئے جس کے باعث ضلع واشوک کے حلقہ ‘پی بی 41’ کے حتمی نتیجے میں ان کے پولنگ اسٹیشنز کے نتائج شامل نہیں کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے یہ معاملہ حلقے سے ہارنے والے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار میر مجیب الرحمٰن محمد حسانی کی درخواست کے بعد اٹھایا تھا، جس میں اس جانب توجہ دلائی گئی تھی کہ حلقے کے حتمی نتیجے میں پولنگ اسٹیشنز نمبر 44 اور 45 کے نتائج شامل نہیں۔

پی بی 41 کے ریٹرننگ افسر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے دو پریزائیڈنگ افسران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘ان افسران نے کہا کہ یہ نتیجہ ہم نے نہیں بنایا، دونوں افسران نے کہا ان پولنگ اسٹیشنز پر کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا اور انہیں اغوا کرکے زبردستی نتیجہ بنوایا گیا۔’

الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ ‘ان افسران کو کس نے اغوا کیا تھا؟’

حلقے سے کامیاب ہونے والے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار کے وکیل کامران مرتضٰی نے کہا کہ ‘پریزائیڈنگ افسران کے مطابق ان کو سیکیورٹی فورسز نے اغوا کیا جبکہ اسی علاقے سے این اے 270 کے ایک پریزائیڈنگ افسر نے نتائج شامل کر کے فارم 45 تیار کیا۔’

اس موقع پر پی بی 41 کے پولنگ اسٹیشن 44 کے پریزائیڈنگ افسر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

پریزائیڈنگ افسر نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ‘کئی نقاب پوش آئے اور مجھے اٹھا کر لے گئے اور کئی گھنٹے بعد فارم 45 میرے ہاتھ میں تھما دیا گیا، ان وجوہات کی بنا پر دو پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ شامل نہیں کیا۔’

الیکشن کمیشن نے این اے 270 کے ریٹرننگ افسر اور کامیاب امیدوار کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔

بشکریہ ڈان نیوز