Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نومنتخب گورنر سندھ عمران اسماعیل کو انتظامیہ نے داخل نہیں‌ہونے دیا | زرائع نیوز

نومنتخب گورنر سندھ عمران اسماعیل کو انتظامیہ نے داخل نہیں‌ہونے دیا

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزار قائد کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔

عمران اسماعیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ ہمیں مزار قائد کے اندر جانے اور فاتحہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو کمشنر کراچی فضل الرحمان کے ہمراہ مکمل پروٹوکول کے ساتھ مزار قائد میں جانے کی اجازت دی گئی۔

بعد ازاں عمران اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ مزار انتظامیہ نے کہا دو سے تین لوگوں کے ساتھ جائیں جب کہ میرے ساتھ ایم پی ایز بھی تھے۔

https://zaraye.com/imran-ismail-bank-defaulter/

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کے جانے کے بعد بھی ہمیں مزار کے اندر جانے نہیں دیا گیا، جس کے بعد ہم مزار قائد کے گیٹ پر فاتحہ خوانی کر کے چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے ساتھ ایم پی ایز بھی نہیں تھے لیکن انہیں وفد کے ساتھ اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کوئی جماعت ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی، وفاق میں شمولیت کے معاملے پر ایم کیو ایم کے جواب کا انتظار ہے۔