آئی جی سندھ سید کلیم امام 1962 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ کلیم امام نے انسانی حقوق کے شعبے میں یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
سید کلیم امام نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی۔
کلیم امام ، پولیس سروس میں پچیس سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر کلیم امام بین الاقوامی سطح پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
کلیم امام کو اکتوبر 2011 میں دارفور میں اقوام متحدہ کے مشن پر ڈپٹی پولیس کمشنر مقرر کیا گیا۔
نومبر 2012 میں کلیم امام کو دارفور میں پولیس کمشنر کی ذمہ داریان سونپ دی گئیں۔
اگست 2017 میں انہیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کا آئی جی مقرر کیا گیا۔
اعلی خدمات پر کلیم امام کو تمغئہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔
جون 2018 میں ڈاکٹر کلیم کو آئی جی پنجاب بنایا گیا۔
2018 سے پہلے وہ ایس پی سبی ، ایس پی نسیر آباد، ایس ایس پی کوئٹہ ، ایس ایس پی راولپنڈی ، ایس ایس پی اسلام آباد، ایس ایس پی ایف آئی اے امیگریشن اور وزیر اعظم کے چیف سکیورٹی آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
وہ آئی جی اسلام آباد اور ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو بھی رہے۔
کلیم امام کو 3 قومی اور بین الاقوامی امن ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
