Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کے الیکٹرک کی نااہلی، شاہراہ پر لٹکا تار نوجوان کی موت کا پروانہ بن گیا %pakistan %Urdu News %News

کے الیکٹرک کی نااہلی، شاہراہ پر لٹکا تار نوجوان کی موت کا پروانہ بن گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں 25 سالہ نوجوان کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کو بجلی کی ترسیل کرنے والی پرائیوٹ کمپنی کے الیکٹرک اب قاتل الیکٹرک بنتی جارہی ہے، گزشتہ دنوں گلشن معمار میں تار گرنے سے کمسن بچے کے ہاتھ ضائع ہوگئے تھے مگر انتظامیہ نے اس سے سانحے سے بھی سبق حاصل نہ کیا۔

اب سے کچھ دیر قبل لانڈھی میں کے الیکٹرک کی نااہلی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، شاہراہ پر لٹکے تار سے ٹکرا کر 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

لواحقین کے مطابق نوجوان دوست کے ہمراہ پیچھے بیٹھ کر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اُس نے محفوظ رہنے کے لیے تار کو ہاتھ لگایا جس کے بعد وہ وہیں لپٹا رہ گیا۔

نوجوان نے بجلی کے تار کو ہاتھ لگایا تو اُس میں کرنٹ تھا پھر زور دار جھٹکا لگا جس کے بعد وہ دم توڑ گیا، واقعے میں دوسرا موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوا ہے۔