لندن: ایم کیو ایم لندن میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور پرانے کارکن و سینئر رہنما بانی ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔
ندیم نصرت، واسع جلیل، محمد انور وغیرہ کے بعد اب طویل عرصے سے انٹرنیشنل فورم پر ایم کیو ایم کے لیے متحرک ایک اور سینئر رہنما نے بانی ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بنیادی رکنیت سے متستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔
سن 1993 میں ایم کیو ایم جوائن کرنے اور ٹاؤن ناظم رہنے والے عارف آجاکیا نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم سے راہیں جدا کیں۔
یہ اعلان انہوں نے 14 ستبمر کو کیا جس کے بعد وہ لندن سے امریکا اپنی فیملی کے پاس روانہ ہوگئے اور سیاست کو بالکل سے خیرباد کہہ دیا، واضح رہے کہ عارف آجاکیا کو رواں برس ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
ویڈیو دیکھیں
