Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سرکاری نوکریوں کے خواہشمند افراد کے لیے ویب سائٹ تیار | زرائع نیوز

سرکاری نوکریوں کے خواہشمند افراد کے لیے ویب سائٹ تیار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا ہے کہ معلومات تک عوام کی رسائی کو آسان بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دنیا ایک گلوبل ولیج ہے جس میں انفارمیشن کی فوری فراہمی سے بہت سے مسائل سے بر وقت نمٹا جاسکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جائے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی رہنمائی میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 40 ملین روپے کی لاگت سے ایک جامع اور موثر سینٹرلائزڈای پورٹل بنانے کی منظوری دی ہے جس کے تحت 56سرکاری اداروں کی معلومات ایک ہی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرلائزڈ ای پورٹل کی کارکردگی جاننے کے لئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا کہ یہ ویب سائٹ تین زبانوں (اردو، سندھی اور انگریزی) میں ہوگی تاکہ دیہی اور شہری علاقوں کی عوام یکساں مستفید ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویب سائٹ موبائل اور دیگر اپلیکیشن کے تحت بھی چلائی جاسکے گی۔

اس سے قبل سیکریٹری آئی ٹی رحیم شیخ نے شرکاءکوویب سائٹ www.sindhrozgar.com کے بارے میں بتایا کہ تمام سرکاری محکموں کو نوکری کے اشتہارات اس ویب سائٹ پر لازمی اپ لوڈ کرنے ہوں گے تاکہ یہاں سے عوام مختلف فارمز ، معلومات اور درخواستیں جمع کرواسکیں۔

اس ویب سائٹ پر انٹرویو، نتائج اور دیگر متعلقہ معلومات بھی حاصل کی جاسکیں گی ۔سیکریٹری آئی ٹی نے اجلاس میں موجود شرکاءسے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد اپنے متعلقہ محکموں کی انفارمیشن مہیا کریں تاکہ اس ویب پورٹل کو فعال کیا جائے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکریٹریز ، ڈائریکٹر انفارمیشن اسلم پرویز جتوئی اوردیگر محکموں کے فوکل پرسن بھی موجود تھے۔

9 thoughts on “سرکاری نوکریوں کے خواہشمند افراد کے لیے ویب سائٹ تیار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *