کمشنر کراچی نے شادی ہالز رات 12 کے بجائے گیارہ بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات پر رات گیارہ بجے کے بعد پابندی ہوگی ۔
پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی
مہم دو ہفتہ بعد شروع کی جائے گی
شادی ہال مالکان کو مہم شروع کرنے سے قبل وارننگ
تمام متعلقہ اداروں کو مہم میں شامل کیا جائے گا
کمشنر کراچی افتخارشالوانی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ز پولیس اور بلدیاتی افسران کی شرکت
شادی ہالز مالکان فیصلہ پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہوں گے
جو شادی ہالز مالکان عمل نہیں کریں گے ان کے شادی ہالز سیل کردیئے جائیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ
مہم کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لئے اگلے ہفتے پھر اجلاس ہوگا
تقریبات کی وجہ سے پیدا ہوانے ٹریفک کا دباؤ دورکر نے کے لئے اقدامات پر غور
ٹریفک روانی کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے
ہالز مالکان فیصلہ پر عمل کریں کمشنر
شادی ہالز کو دوہفتہ کا وقت دیا جارہا ہے کراچی انتظامیہ کی وارننگ
مہم شروع کر نے کی تاریخ کافیصلہ اگلے اجلاس میں ہو گا
مذکورہ احکامات کمشنر کراچی نے جاری کیے۔
