Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایف سولہ طیاروں کا استعمال، بھارتی تجزیہ نگار نے خاموشی توڑ دی | زرائع نیوز

ایف سولہ طیاروں کا استعمال، بھارتی تجزیہ نگار نے خاموشی توڑ دی

نئی دہلی: ایف سولہ گرانے کے معاملے پر بھارتی میڈیا کی ہٹ دہرمی پر بھارتی تجزیہ نگار اشو سوائن نے خاموشی توڑتے ہوئے کئی اہم سوالات اٹھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق محقق اور بھارتی تجزیہ نگاراشوک سوائن نےبھارتی میڈیاکوآئینہ دکھاتے ہوئے ایف سولہ طیاروں کے استعمال اور انہیں تباہ کرنے کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے پاکستانی طیارہ گرانےکی زوروشورسےرپورٹنگ کی مگر پھر امریکی حکام کی حقائق جاننےکی کوششوں کوبھی رپورٹ کیاگیا۔ بھارتی میڈیاکہتاہے امریکا نے پاکستانی ایف16طیاروں کی گنتی نہیں کی، مارچ میں گنتی کرنےاوراب گنتی نہ کرنےکی رپورٹنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیابھارتی میڈیاکی یادداشت کھو گئی ہے یا جان بوجھ کر احمقانہ رپورٹنگ کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اشوک سواین بھارتی وزیر اعظم کے بڑے ناقد ہیں، انھوں‌ نے پلوامہ حملے کے بعد مودی کی پالیسیوں‌پر کڑی تنقید کی تھی، ساتھ ہی ابھی نندن کی رہائی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو سراہا تھا.

خیال رہے کہ بین الاقوامی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے پاس موجود ایف16 طیاروں کی گنتی پوری ہے، جس سے پاکستانی ایف16 طیارے کو گرانے کا بھارتی دعویٰ بے معنی ثابت ہوتا ہے۔