اسلام آباد: بانی ایم کیو ایم کی نفرت انگیز تقاریر پر اُن کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، لندن سے خصوصی ٹیم اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیوایم کی تقاریرکاجائزہ لینےبرطانوی ٹیم کو شام بجے کی پرواز سے اسلام آباد پہنچنا تھا، ٹیم میں برطانوی کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈمیٹروپولیٹن بھی شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ نے نےگواہوں،تفتیشی افسران کواسلام آبادطلب کرلیاجبکہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو کیس کے تفتیشی افسران،گواہان کے ساتھ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفتیشی افسر نے برطانوی حکام کو مقدمے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے خط ارسال کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو مقدمے کی مزید پیروی کے لیے برطانوی پولیس کی مدد درکار ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ برطانوی پولیس بانی ایم کیو ایم کیخلاف شواہدجمع کررہی ہے، برطانوی پولیس نے ایف آئی اے کے ذریعے شواہد بھی طلب کیے۔
