Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فاطمہ اور غنویٰ بھٹو پر تنقید، پی پی جیالے کو مہنگی پڑ گئی، جیالے کا جواب | زرائع نیوز

فاطمہ اور غنویٰ بھٹو پر تنقید، پی پی جیالے کو مہنگی پڑ گئی، جیالے کا جواب

کراچی: پیپلزپارٹی کراچی کے رہنما اور بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے سابق رکن عمیر سولنگی نے فاطمہ بھٹو اور غنویٰ بھٹو پر پی پی جیالے کی طرف سے کی جانے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جمیل سومرو نامی صارف نے فاطمہ بھٹو کو مخاطب کر کے لکھا کہ اگر آج بھٹو زندہ ہے تو وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی وجہ سے ہے، آپ نے یا غنویٰ بھٹو نے فلسفے کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

جمیل سومرو نے تہذیب کے دائرے کو توڑتے ہوئے فاطمہ بھٹو کو لکھا کہ اپنی والدہ کو خاموش کرادیں ورنہ رہی سہی عزت خاک میں مل جائے گی، تم لوگ کلفٹن 70 کے مکین تو ہوسکتے ہو البتہ بھٹو کی سیاست اور اُس کے نظریے کے امین نہیں ہو۔

پیپلزپارٹی کراچی کے رہنما اور بلاگر نے جمیل سومرو کے بیان کے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حد میں رہیں اور بھٹو خاندان کے خلاف باتیں کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھ سیاسی اختلافات کے باوجود غنوی بھٹو اور فاطمہ بھٹو قابل احترام ہیں کیونکہ وہ ایک عظیم خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

عمیر سولنگی نے مزید کہا کہ جمیل سومرو کے الفاظ قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر غنویٰ بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی قیادت پر طنز کے نشتر برسائے تھے اور انہوں نے بلاول کو نام تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔