Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مہران کی پروڈکشن بند، سوزوکی کمپنی کا کم قیمت گاڑی بنانے کا اعلان | زرائع نیوز

مہران کی پروڈکشن بند، سوزوکی کمپنی کا کم قیمت گاڑی بنانے کا اعلان

مہران کی پیداوار اور فروخت بند، سوزوکی پاکستان نے اگلے ہفتے سے ایک نئی گاڑی کی پیدوار کا اعلان کردیا، کار ساز کمپنی کی جانب سے اگلے ہفتے سے سوزوکی آلٹو کی آٹھوین جنریشن گاڑی کی پیدوار کا آغاز کیا جائے گا، قیمت 9 سے 10 لاکھ روپے تک ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے 30 سال بعد مشہور زمانہ مہران گاڑی کی پیدوار اور فروخت بند کر دی ہے۔ پاک سوزوکی نے آلٹو کی آٹھوین جنریشن گاڑی کو مہران کی متبادل کے طور پر مارکیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاک سوزوکی کے کراچی میں واقع پلانٹ میں سوزوکی آلٹو کی آٹھوین جنریشن گاڑی کی پیداوار کا اگلے ہفتے سے آغاز کر دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑی میں 660 سی سی انجن استعمال کیا جائے گا، جبکہ گاڑی کی قیمت 9 سے 10 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سوزوکی آلٹو مینوئل اور آٹومیٹک، دونوں ماڈلز میں تیار کی جائے گی، بتایا گیا ہے کہ مہران کی متبادل کار مہنگی ہو گی کیونکہ مہران کے 65 فیصد پارٹس مقامی سطح پر تیار کئے جاتے تھے جبکہ متبادل کار سوزوکی آلٹو کے پارٹس میں مقامی سطح کے پارٹس کا حصہ55فیصد سے زائد نہیں ہو گا، جس کا مطلب ہے کہ کمپنی کو باقی پارٹس درآمد کرنا پڑیں گے جس سے پیداواری لاگت بھی بڑھے گی۔

ڈیلزر کے مطابق متبادل کار کی قیمت 10لاکھ روپے کے لگ بھگ ہو گی جبکہ اس وقت مہران وی ایکس کی قیمت7لاکھ99ہزار روپے اور مہران وی ایکس آر کی قیمت 8لاکھ80ہزار روپے ہے ۔