کراچی: سندھ حکومت نے رمضان مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے زبردست حکمت عملی تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کارمضان میں مہنگائی سےمتعلق ضابطہ لانےکاپلان تیار کرنے پر غور، بیوپاریوں کوماہ رمضان میں روزمرہ کی اشیامہنگی نہ کرنےکی ہدایت جاری کی جائے گی۔
صوبائی وزیر برائے پرائسسز اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ رمضان میں مہنگی اشیافروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈی سیز کے دفاتر میں شکایتی سیل قائم کیےجائیں گے، وفاقی حکومت نےمہنگائی کرکےعوام کاجینا محال کردیا، کیاعوام نےاس لیےاعتمادکیاتھا کہ وہ مہنگائی کےبم گرائیں۔
اسماعیل راہو نے دعویٰ کیا کہ ملک کے تمام بڑے بیوپاری وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے قریبی دوست ہیں۔
