Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فیس بک کے گروپ "حالات اپ ڈیٹس" کے خالق سامنے آگئے، کن مشکلات اور الزامات کا سامنا کیا؟ | زرائع نیوز

فیس بک کے گروپ “حالات اپ ڈیٹس” کے خالق سامنے آگئے، کن مشکلات اور الزامات کا سامنا کیا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مختصر عرصے میں خبروں کی وجہ سے مشہور ہونے والا گروپ حالات اپ ڈیٹس 6 سال قبل پاکستان کے ایک شہری پویا ڈوباش نے بنایا۔

مختصر عرصے میں اس گروپ کی اہمیت اس قدر بڑھی کہ خبررساں اداروں اور نیوز چینلز نے یہاں پر شیئر ہونے والی فوٹیجز کو اپنے چینلز پر چلا کر کریڈٹ تک لیا۔

پویا ڈوباش نے ایک روز قبل تک اپنی شناخت خفیہ رکھی ہوئی تھی البتہ اب وہ 6 برس مکمل ہونے پر منظر عام پر آئے اور انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والی مشکلات سے بھی صارفین کو آگاہ کیا۔

حالات اپ ڈیٹس نے وقت کے ساتھ ساتھ اس قدر اہمیت حاصل کی کہ آفیشل لوگوں (سرکاری حکام، پولیس افسران) نے بھی اس گروپ کو جوائن کیا اور وہ باقاعدہ اسے فالو کرتے تھے۔ دیگر نیوز چینلز کے پیجز کے مقابلے میں اس گروپ پر صارفین کی تعداد کم ضرور ہے مگر سب سے اہم اور مزیدار بات یہ ہے کہ یہاں پر شیئر کیے جانے والے پیشتر مسائل نہ صرف اجاگر ہوئے بلکہ وہ حل بھی ہوئے۔

سب سے اہم اور مزیدار بات یہ ہے کہ پویا ڈوباش کو نام کی وجہ سے بیشتر لوگ خاتون اور بھارت کا سمجھتے تھے مگر اب انہوں نے ایک روز قبل تمام چیزیں بیان کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کردی۔ انہوں نے ساتھ میں 6 سال کے دوران اپنے ساتھ آنے والی مشکلات سے بھی آگاہ کیا جو یقیناً آسان نہیں اور ان کا سامنا کرنا بھی بہت مشکل تھا۔

پویا نے بتایا کہ جب سے انہوں نے یہ گروپ بنایا تو لوگ اُن  کی شناخت کے بارے میں پوچھتے تھے اور ساتھ میں انہوں نے متعدد بار یہ بھی کہا کہ آپ اپنے کاروباری مقاصد کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

ڈوباش کا کہنا تھا کہ انہیں چند لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ آپ کے خلاف چند طاقت ور عناصر کام کررہے ہیں، میں نے اس دوران سنگین دھمکیوں کا سامنا کیا اور متعدد بار ایف آئی اے کے طلب ہونے پر بھی پیش ہوا کیونکہ کسی نے ہتھک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

حالات اپ ڈیٹ کے خالق کا کہنا تھا کہ وہ ایف آئی اے کے حوالے سے ہونے والی بات کو فی الحال ابھی شیئر نہیں کرنا چاہتے البتہ انہوں نے یہ بتایا کہ 6 سال کے دوران مجھ پر بھارتی ایجنٹ ہونے کے الزامات بھی لگائے گئے مگر میں نے اپنے مثبت کردار سے اُن سب کو غلط ثابت کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے مثبت انداز سے کام کو اس لیے جاری رکھا کیونکہ یہ گروپ لوگوں کی زندگیوں کے مسائل کو حل کرنا شروع ہوگیا تھا، 6 برس کے دوران میں نے وہ ہدف مکمل کرلیا جس کے بارے میں سوچا تھا۔

پویا ڈوباش نے اعلان کیا کہ وہ جلد ایک پروجیکٹ کا آغاز کرنے جارہے ہیں جس کے تحت وہ صارفین کی جانب سے پوچھے ہوئے سوالات کا جواب دیں گے تاہم اس بارے میں ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

انہوں نے ساتھ میں یہ بھی وضع کیا کہ سیشن کا مقصد یہ ہے کہ لوگ حالات اپ ڈیٹ گروپ کے بنانے کی اصل وجہ کو سمجھیں اور حالات اپ ڈیٹس پر مزید اچھے طریقے سے اپنے یا دیگر شہریوں کے مسائل اجاگر کریں۔