Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جنرل پاشا سے متعلق حامد میر کا بڑا دعویٰ، صابر شاکر بھی میدان میں‌ کود گئے | زرائع نیوز

جنرل پاشا سے متعلق حامد میر کا بڑا دعویٰ، صابر شاکر بھی میدان میں‌ کود گئے

اسلام آباد: نامور صحافی حامد نے نے دعویٰ کیا کہ انہیں جنرل پاشا نے 2011 میں بلا کر مدد مانگی کہ پارلیمانی نظام اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے لہذا تعاون کریں۔

حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا کہ ’’ میں 2011 کا وہ دن نہیں بھول سکتا جب جنرل پاشا نے مجھے بلایا اور کہا کہ پارلیمانی نظام اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہمارے ساتھ تعاون کریں میں نے کہا اب کسی نئے آئین پر اتفاق رائے بہت مشکل ہے آپ اس معاملے میں نہ الجھیں اگلے دن دھمکیاں اور الزامات شروع ہو گئے اور آج بھی جاری ہیں‘‘۔

حامد میر کا یہ بیان کوئی معمولی نہیں اسی باعث سیاسی میدان میں ایک نیا تہلکہ مچ گیا۔

حامد میر کو اے آر وائی سے وابستہ صابر شاکر نے جواب دیا کہ ’’ جنرل پاشا نے آپسے مدد کیوں مانگی؟ کیاپارلیمنٹ ربڑاسٹمپ تھی،کیا آپ تمام پارلیمانی جماعتوں کےسربراہ تھےیا آپ سیاسی نظام کوکنٹرول کررہےتھے۔؟

انہوں نے کہا کہ ’’سسٹم سےناواقف دنیا سےبےخبرجنرل پاشاکوبتاتےکہ نظام کی تبدیلی کااختیاراور ا آپکے پاس نہیں ، پورےسیاسی ڈھانچےکی تبدیلی میں صرف آپکا تعاون؟ گل بنی نئیں‘‘۔ (بات سمجھ سے بالاتر ہے)۔

حامد میر نے یہ دعویٰ خواجہ آصف کے ٹویٹ کے جواب میں کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ میر صاحب اللہ خوش رکھے تاریخ کے اوراق سے نئی نسل کو روشناس کرا رہے ہیں۔۔۔ ساتھ جو نسل اپنا ماضی بھلا چکی اسکی بھی یاد تازہ ہو رہی ہے‘‘۔

https://zaraye.com/why-hamid-mir-rejoin-geo/