کراچی: گلشن معمارپولیس نے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو انٹیلیجنس بنیاد کی معلومات پر تیسر ٹاؤن میں ایک کمپاؤنڈ میں کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دستی بم، غیرقانونی اسلحہ، درجنوں گولیاں اور زیرِ استعمال لیپ ٹاپ برآمد ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لئے ذہن سازی اور مختلف طریقوں سے ترغیب دیتے تھے۔ ملزمان کیخلاف دہشتگردی اور ٹیلیگراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
https://zaraye.com/ctd-arrest-target-killers
پولیس ملزمان کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کر رہی ہے۔ گرفتار ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وقار، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں۔
