کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والی آٹو نمائش کے دوران مختلف کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے جبکہ نامور کمپنیوں نے اپنی پراڈکٹ متعارف کرائیں۔
ہنڈا نے پاکستان میں بی آروی کے مقابلے میں7 سیٹوں والی چنگان اے 800 ایم پی وی گاڑی متعارف کرادی، کار میں ایک اعشاریہ پانچ لٹر ٹربو انجن، 154ہارس پاور، پینورامک سن روف، ہاٹ اینڈ کولڈ سیٹیں، بلائنڈ سپاٹ شیشے کے ساتھ ساتھ آگے اور پیچھے کیمرے دیے گئے۔
ایک اندازے کے مطابق اس گاڑی کی قیمت لگ بھگ تیس لاکھ تک ہوگی، چنگان گاڑیوں بشمول چنگان ایم 8، چنگان ایم 9 اور چنگان کاروان کی مقامی طور پر اسمبلنگ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور پہلی گاڑی اگلے ہفتے تیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلنگ پلانٹ کراچی میں 13 ماہ کی ریکارڈ مدت میں قائم کیا گیا ہے جس کی پیداواری گنجائش 30ہزار گاڑیاں سالانہ ہے۔
اس ماحول دوست اسٹیٹ آف دی آرٹجدید پلانٹ کو مرحلہ وار آٹومیٹ کیا جائے گا اور آٹومیشن کا آخری مرحلہ 2025ءتک مکمل کرلیا جائے گا۔
بشکریہ ڈیلی پاکستان
