لاہور کے علاقے بادامی باغ کے رہائشی نشے کے عادی نوجوان بھکاری نے قبر کھوکر نومولود کا جسد خالی باہر نکالا اور چوک پر بیٹھ کر بھیک مانگنے لگا۔
پولیس حکام کے مطابق بھکاری بچے کی لاش گود میں اُٹھا کربھیک مانگ رہا تھا، مقامی افراد کی اطلاع پرگرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بادامی باغ کے رہائشی شجاع الرحمان کے ہاں سات سال بعد بیٹا پیدا ہوا تھا جو پیدائش کے فوری بعد انتقال کرگیا تھا جس کی مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی تھی۔
میت دفن ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی ملزم نے لواحقین کے جاتے ہی قبر کھودی اور لاش نکال کر اسے گود میں اٹھایا پھر بھیک مانگنا شروع کردی۔ مقامی افراد کی شکایت پر پولیس نے ملزم الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرکے نومولود کی میت برآمد کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم بھکاری ہے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
