Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
وزارتوں میں‌ ردبدل پر وزیر ناراض، اسد عمر کا وزارتِ‌ خزانہ اور کابینہ چھوڑںے کا اعلان | زرائع نیوز

وزارتوں میں‌ ردبدل پر وزیر ناراض، اسد عمر کا وزارتِ‌ خزانہ اور کابینہ چھوڑںے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی خواہش پر یہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان بنائیں گے۔

https://www.facebook.com/watch/?v=403307700464541

اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”کابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا، میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں اور نیا پاکستان بنائیں گے۔“

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم اسد عمر کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن اب اسد عمر نے خود ہی اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ میں وزارت توانائی کا قلمدان سنبھالو، لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا اور اب کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔