Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جنگ سے سینئر صحافی برطرف | زرائع نیوز

جنگ سے سینئر صحافی برطرف

نیوزایکشن کمیٹی کا سینئرصحافی اور اخبار جہاں کے ایگزیکٹو ایڈیٹر عارف عزیز کی جبری برطرفی پر اظہارِ برہمی، عارف عزیز کوجنگ گروپ فی الفور بحال کرے بصورت دیگر شدیداحتجاج کیاجائے گا،عمیرعلی انجم

کراچی: جنگ اخبار سے منسلک اخبار جہاں نے عرصہ دراز سے صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے والے سینئر صحاف عارف عزیز کو جبری برطرف کردیا۔

دیگر میڈیا ہاؤسز اور کارکنان کی طرح عارف عزیز کے ساتھ مشکل میں کوئی کھڑا نہیں ہوا، حقوق کے لیے بنائی جانے والی متعدد تنظیموں اور سیکڑوں سینئر رہنماؤں نے اس معاملے پر بھی چپ سادھ لی۔

صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی تنظیم نیوز ایکشن کمیٹی کی مشاورتی کونسل نے عارف عزیز کی برطرفتی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اتنظامیہ سے انہیں فی الفور ملازمت پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

https://zaraye.com/dr-abdul-qadeer-khan-2/

علاوہ ازیں کمیٹی نے مختلف میڈیا ہاؤسز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں پرنیوزایکشن کمیٹی کی مشاورتی کونسل نے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔

نیوزایکشن کمیٹی نے جنگ گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ عارف عزیزکوفی الفور ان کی نوکری پربحال کیاجائے نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینئر عمیر علی انجم نے جنگ گروپ کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ اگر عارف عزیز کوان کی نوکری پربحال نہ کیاگیا تو جنگ گروپ انتظامیہ کے اس عمل کے خلاف شدیداحتجاج کیاجائے گا۔