Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قبائلی علاقوں‌ میں‌ فوج کشی کا مخالف تھا، پی ٹی ایم کے مطالبات درست ہیں، عمران خان | زرائع نیوز

قبائلی علاقوں‌ میں‌ فوج کشی کا مخالف تھا، پی ٹی ایم کے مطالبات درست ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی ایم (پشتون تحفظ موومنٹ) کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے فوج بھیجنے کی مخالفت کردی۔

اورکزئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم والے بالکل ٹھیک بات کرتے ہیں، وہ یہی بات کررہے ہیں جو میں 15 سال سے کررہا ہوں مگر اُن کی قیادت کا لہجہ ٹھیک نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنی ہی فوج کے خلاف بات کرنے اور نعرے لگانے سے کسی اور کا نہیں ملک کو نقصان ہوگا اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ متنازع نعرے لگانے سے اُن کو فائدہ ہوگا تو انہیں بھی اس کا کچھ حاصل وصول نہیں ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جمع کر کے بھڑکانا، تشدد کی طرف اکسانا اور مسائل کا حل نہ لگانے سے نقصان ہی ہوگا، پی ٹی ایم کے متاثرین کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں اور کوئی حل نکالیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلےہی کہا تھا امریکا کے کہنےپرقبائلی علاقوں میں فوج کونہیں بھیجاجائے، میں نے یہ اس لیے کہا کہ قبائلی لوگ ہی یہاں کی فوج ہیں، قصور اس حکمران کا تھا جس نے امریکا کے کہنے پر یہاں فوج کو تعینات کیا اور اسی وجہ سے صورتحال مختلف ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں نے جن مشکلات کا سامنا کیا وہ یا تو متاثرہ اہل خانہ جانتا ہے یا پھر میں جانتا ہوں، میں قبائلی علاقوں میں پھر رہا ہوں کیونکہ ان کے درد کا احساس ہے، پاکستان کا کوئی وزیر اعظم اتنا ان علاقوں میں نہیں گھوما جتنا میں گھوم رہا ہوں۔ قبائلی عوام کو عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں جنگ کے دوران جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گھر و کاروبار تباہ ہوئے اب حکومت سب کی مدد کرے گی اور یہاں کے عوام کو قربانیوں کا صلہ ملے گا۔ انہوں نے کہا پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) ایک تنظیم ہے، جو لوگوں کی مشکلات کی بات کرتے ہیں اور وہ ٹھیک بات کرتے ہیں لیکن ان کا رویہ ہمارے ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے، لوگوں کو اپنی ملک کی فوج کے خلاف کرنا ایسے نعرہ لگانا، لوگوں کے دکھ و درد پر نمک چھڑک کر انہیں بھڑکانے سے انہیں کیا فائدہ ہوگا؟۔