اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں بے بڑے پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے کئی وزراءکے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں جن میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی شامل ہیں تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
عمران خان کی جانب سے اس اقدام کے بعد میڈیا میں کافی ہنگامہ سا برپا ہے تاہم اب وزیراعظم نے اس پر خاموشی توڑ دی ہے اور فیسک بک پر پیغام جاری کر دیاہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کپتان میچ جیتنے کیلئے اپنے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتا ہے ، پلیئرز کو نکالتا ہے اور متبادل لا تا ہے تاکہ قوم کیلئے جیت حاصل کر سکے ۔
