Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف پروپیگنڈے، وکلا کی بڑی تعداد جج کے ساتھ کھڑی ہوگئی | زرائع نیوز

جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف پروپیگنڈے، وکلا کی بڑی تعداد جج کے ساتھ کھڑی ہوگئی

کراچی: سندھ کی مختلف بار ایسوسی ایشنز نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے حق میں قرار داد منظور کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بارکونسل، ہائیکورٹ بار، کراچی اور ملیر بار نے پنجاب بار کی قرار داد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں قرار داد منظور کردی۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مشترکہ قرار داد میں کہا گیا کہ کچھ نادیدہ قوتیں عدلیہ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہیں، پنجاب بار کٹھ پتلیوں کی بھی کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہی ہے۔

سندھ کی تمام وکلا برادری کراچی بار کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ جسٹس قاضی فائز عیسی انتہائی اچھی ساکھ کے مالک جج ہیں اور انہیں کوئٹہ کمیشن کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

https://zaraye.com/justice-faiz-essa-declare-as-traitor/

یاد رہے کہ پنجاب بار کونسل نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر جسٹس قاضی فائز عیسی ٰکے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے انہیں ملک غدار قرار دیا تھا۔

علاوہ