لاہور: سعودی عرب نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے آسان ویزہ پالیسی جاری کردی جس کے تحت اب انہیں سفارت خانے جانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہوگی۔
سعودی قونصل خانے کی جانب سےے حج و عمرہ کمپنیوں کے لیے متعارف کرائی جانے والی سہولت کا آغاز 20 اپریل سے شروع ہوگیا جس کے تحت اب ویزہ کے لیے آن لائن اپلائی کیا جاسکتا ہے۔
درخواست ویزا منسٹر آف پاکستان کی ویب سائٹ پر دی جاسکتی ہے جس کا لنک بھی دیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سسٹم خود کار طریقے سے درخواست گزار کے ڈیٹا کی تصدیق کرے گا اور پھر اُسے چند روز میں ویزا جاری کردیا جائے گا۔
