Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
’’سبین تمھاری کمی محسوس ہوتی ہے‘‘ | زرائع نیوز

’’سبین تمھاری کمی محسوس ہوتی ہے‘‘

معروف سماجی رہنما اور ٹی ٹو ایف کی ڈائریکٹر سبین محمود کو بچھڑے پانچ سال کا عرصہ بیت گیا مگر اُن کی کاوشوں کو کوئی قدغن نہ لگاسکا اور مرحومہ کا مشن جاری ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں رات 9 بجے سبین محمود اپنی والدہ کے ہمراہ رات دفتر سے گھر کے لیے نکلیں تو انہیں راستے گھات لگائے نامعلوم افراد نے باقاعدہ حکمت عملی کے ساتھ گولیاں مار کر قتل کیا۔ انہیں 24 اپریل 2015 کو شہر قائد میں نشانہ بنایا گیا۔

سبین محمود کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ گئیں تھیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے چار گولیاں لگیں جن میں سے سینے میں دو ، گردن اور ایک ایک چہرے پر لگی، فائرنگ بہت قریب سے کی گئی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ یہ بتاتی ہے کہ گردن میں لگنے والی گولی بدقسمت ثابت ہوئی اور وہی اُن کی موت کا سبب بھی بنی، سبین محمود کے قتل کا مقدمہ2 نامعلوم ملزمان کے خلاف والدہ منہاس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ نمبر214/15قتل اقدام قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ آئی بی اے میں زیر تعلیم طالب علم سعد عزیز نے تفتیش کے دوران سبین محمود کے قتل کا اعتراف کیا۔

آج اُن کی پانچویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا صارفین سبین محمود کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کررہے ہیں اور  #SabeenMahmud پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔