کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن سارہ مونی نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت کو بڑھانے اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیلاب متاثرین کی بحالی اور رنی کوٹ قلعہ پر بھی بات چیت کی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حمید کمال اور ٹریڈ مینجر سمیرا نوید ملاقات میں موجود تھے۔
