میں صوبیدار محمد انیس بیگ بہاولپور سے تعلق رکھتا ہوں میری 22ایکڑزمین جو کہ پرانا میرپور خاص دیھ 116نزد گوٹھ میاں داد مری تعلقہ حسن بخش مری ضلع میرپور خاص سندھ میں واقع ہےجس پر اکبر نامی شخص نے ناجائز قبضہ کر لیا ہے اور میرے کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر وہاں سے باہر نکال دیا ہے میری صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، آئی ایس آئی ڈائریکٹوریٹ، ڈی جی رینجرز، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور تمام بااثر شخصیات سے استدعا ہے کہ بحیثیت ایک فوجی ہونے کے مجھے آپ کے علاوہ کوئی سہارا نظر نہیں آرہا جن کے ساتھ میں نے زندگی کے 32سال فرض شناسی کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت میں گزارے. آج مجھے اس ایمانداری اور فرض شناسی کا یہ صلہ مل رہا ہے کہ اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے نہ صرف دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑرہی ہیں بلکہ اپنی ذاتی ملکیت پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں اس علاقے میں مکمل وڈیرہ شاہی ہے ہمیں اسلحہ دکھایا جاتا ہے اور قتل و غارت کی دھمکیاں دی جاتی ہیں میری ان تمام بااثر اداروں اور شخصیات سے دردمندانہ اپیل ہیکہ برائے مہربانی مجھے ان جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے اور میری جائز ملکیت کو ان کے ناجائز قبضے سے آزاد کروایا جائے.
تعاون کا طلبگار
صوبیدار انیس بیگ (ریٹائرڈ)
