لاہور کی احتساب عدالت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اورسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے خلاف پلاٹوں کی خریدوفروخت فروخت کی نیب انکوائری بند کرتے ہوئے کیس داخل دفتر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے چوہدری برادران کے خلاف دائر کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر نے رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا چیرمین نیب نے چوہدری برادران کے خلاف تفتیش میں کوئی مواد ثابت نہ ہونے پرانکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی، چوہدری بردران پر ایل ڈی اے سٹی میں 28 پلاٹس کے غیر قانونی فروخت کی تحقیقات چل رہی تھیں،چوہدری شجاعت حسین سے بھی 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئیں،تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم نے خریدے، چوہدری برادران کا ان پلاٹس سے کوئی تعلق نہیں۔
https://zaraye.com/nab-close-inquiry-firdouse-ashiq-awan/
تفتیشی افسر نے بتایا کہ چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرکے کیس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا جائے،جس پر عدالت نے نیب کی جانب سے انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس داخل دفتر کرنے کی ہدایت کردی۔
