Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہمالیہ سے بلند دوستی کام نہ آئی، مسعود اظہر عالمی دہشت گرد قرار | زرائع نیوز

ہمالیہ سے بلند دوستی کام نہ آئی، مسعود اظہر عالمی دہشت گرد قرار

واشنگٹن: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے پاکستانی کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ کو دہشت گرد دلوانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا، ماضی میں اس قرارداد کو چین ویٹو کردیتا تھا مگر اس بار ہمالیہ سے بلند دوستی کام نہ آئی۔

اقوام متحدہ کی جانب سے فہرست میں شامل کیے جانے والے مسعود اظہر کی تنظیم اور اُن پر سفری پابندیاں، ہتھیاروں کی خرید و فروخت سمیت اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس کو منجمند کرنا پاکستان پر لازم ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا جس میں مختلف منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے کے لیے عالمی سطح پر رابطوں کا سلسلہ شروع کیا اور چین کو بھی رضا مند کیا۔

ماضی میں برطانیہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک مشترکہ تجویز پیش کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ 10 روز میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دیا جائے، جسے چین نے تکنیکی بنیادوں پر روک دیا تھا۔