اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں تمام کالعدم تنظیموں کے چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کالعدم تنظیمیں مختلف تقاریب، اپنی تشہیر اور ویلفیئرز کے لیے چندہ اکٹھا کرتی ہیں تاہم اب وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے تمام کالعدم تنظیموں کی فنڈزریزنگ پرپابندی لگادی، پابندی کا اطلاع 9 مئی سے 2 ماہ تک ہوگا، کالعدم تنظیموں پر پابندی دفعہ 144 کی روشنی میں لگائی گئی۔
