اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے ایوان سے منظور ہونے جنوبی پنجاب صوبے قیام سے متعلق قرارداد کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جس میں زوردیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے بل سینیٹ میں پیش کیا جس میں ان نکات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو 2013 میں ایون سے منظور ہوئے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے حکومت کے ابتدائی 100 روز میں ہی نئے صوبے کے قیام کا اعلان کیا تھا مگر 8 ماہ گزر جانے کے باوجود وعدہ وفا نہ ہوسکا، ہم نے دیگر جماعتوں کی حمایت سے بل کو سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔
فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پی پی نے حکومت کو پہلے سے منظور ہونے والا بل بنانے کی پیش کش کی تھی جس پر کوئی جواب اور پیشرفت نہیں ہوئی اس لیے 2012 میں کثیرالجماعتی مباحثے اور کمیشن کی رپورٹ سمیت بل کو سیینیٹ میں پیش کیا گیا، فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب سے 50 میں سے 30 پارلیمانی نشستوں پر سرائیکی صوبے کے قیام کے وعدے کی بنیاد پر ہی کامیابی حاصل کی ہے تاہم اب وہ خود ہی اس سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی پنجاب صوبے میں ملتان، بہاولپور، ڈیرا غازی خان ڈویژن جبکہ میانوالی اور بھکر کے اضلاع شامل ہوں گے۔
