سینئر صحافی جاویدمیمن کے دلبرداشتہ ہوکرپی ایف یوجے اورایس یوجے کے عہدوں سے مستعفی ہونے پرنیوز ایکشن کمیٹی کا اظہارافسوس
کراچی: نیوز ایکشن کمیٹی نے سینئر صحافی جاوید میمن کے ایس یوجے اورپاکستان فیڈرل یونین آ ف جرنلسٹ سے دل برداشتہ ہوکر مستعفی ہونے پرافسوس کا اظہار کیا۔
نیوزایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم کاکہناہے کہ جاویدمیمن ہماراسرمایہ ہیں اور صحافیوں کے حقوق کے لیے ان کی جدوجہدمثالی ہے ایسے سینئر صحافیوں کے ساتھ زیادتیاں ناقابلِ قبول عمل ہے صحافتی تنظیمیں مشکل کی اس گھڑی میں عملی طور پرجاویدمیمن کے علاج معالجے میں اپنا کردار اداکریں انھوں نے کہا کہ نیوز ایکشن کمیٹی جاویدمیمن کواس بات کا یقین دلاتی ہے کہ ان کے ہرمشکل وقت میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
