اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر بیرسٹر سیف کے خلاف گزشتہ روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کا ایک پرانا ویڈیو کلپ شیئر کر کے یہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سینیٹر بیرسٹر سیف نے بانی ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کیا۔
سینیٹر بیرسٹر سیف نے مذکورہ بیان 22 ستمبر 2016 کو اُس وقت دیا تھا کہ جب ایم کیو ایم کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار نے سنبھالی تھی، اُس وقت رابطہ کمیٹی سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کی رکنیت کے حوالے سے فیصلے کررہی تھی۔
بہت دیر کی مہرباں آتے آتے۔
بڑی جلدی یاد آگیا کہ بانی موجود نہیں ہے ؟؟؟؟
بیرسٹر سیف کے نام سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بنے ہوئے اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ کیا گیا تھا کہ ’’ جس کو مجھ سے استعفیٰ لینا ہے لے لے، بانی ایم کیو ایم نہیں تو ایم کیو ایم بھی نہیں ہے‘‘۔
href=”https://t.co/qmpVFGcR58″>pic.twitter.com/qmpVFGcR58
— Syed Shahnoor Haider (@shahnoor3000) May 14, 2019
