Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میں آج جو کچھ ہوں مانی ی وجہ سے ہوں، حرا | زرائع نیوز

میں آج جو کچھ ہوں مانی ی وجہ سے ہوں، حرا

حرا مانی نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنی زندگی میں پیسوں کو اہمیت نہیں دی اور نہ ہی شہرت چاہی، میں ہمیشہ محبت چاہتی تھی جوکہ مجھے اپنے والدین سے ،بھائیوں سے اور شوہر مانی سے ملی اور دنیا بھر میں موجود مداحوں سے بھی مل رہی ہے کیوں کہ محبت کے بنا زندگی ادھوری ہے۔
حرا نے کہا کہ اکثر لوگ مجھے مانی کا فیمیل ورژن کہتے ہیں دراصل مانی کی شخصیت میری زندگی میں خاصی اثر انداز رہی ہے، مانی میرے لئے ایک منفرد اور اہمیت کا حامل ہے اور آج بھی مانی کی حقیقی اداکاری سے متاثر ہوں۔ مانی کی مثبت سوچ مجھے روز اگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔
حرا کا کہنا تھا کہ مانی نے مجھے روایتی کام کرنے کے بجائے ایسی قوت دی کہ میں اپنے معیارات خود بناؤں، مانی نے مجھے سکھایا کہ میں دوسروں سے متاثر ہوئے بغیر خود ایسی صلاحیتیں پیدا کروں کہ ایک بہترین اہلیہ ، والدہ اور اداکارہ بن سکوں اور میں آج جو کچھ بھی ہوں مانی کی وجہ سے ہوں۔