اداکارہ ہانیہ عامر نے چند روز قبل انسٹاگرام پراپنی بغیر میک اپ دوتصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان کے چہرے پر کیل مہاسے اوردانے (ایکنی) نمایاں تھے ۔ ہانیہ نے یہ تصاویر شیئر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیارات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ میری جلد میری پہچان ہے، خوبصورتی کے یہ معیار آخرکس نے بنائے ہیں کہ صاف اورشفاف جلد ہی خوبصورتی کی علامت ہے۔
ہانیہ نے یہ بھی بتایا کہ چہرے پرموجود ان کیل مہاسوں اور دانوں کی وجہ سے وہ کس قدر پریشان رہیں، ان کے رات دن روتے ہوئے گزرے اور وہ عدم تحفظ کا شکارہونے لگی تھیں۔
اس موقع پر اداکاریاسرحسین نے ہانیہ کی پوسٹ کو غیر سنجیدہ لیتے ہوئے انہیں مذاق کا نشانہ بنا ڈالا۔ یاسر حسین کے مذاق اڑانے پر ہانیہ سے رہانہ گیا اور انہوں نے یاسر کو کھری کھری سناتے ہوئےکہا کہ لوگ جس طرح دوسرے لوگوں کے عدم تحفظات کو نشانہ بناکر مذاق اڑاتے ہیں یہ نہایت بدتر اور قابل نفرت ہے۔ یہ مذاق نہیں بے عزتی ہے، میں نہیں ہنسی، کوئی دوسرا بھی نہیں ہنس رہا۔
نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ان کی ہمت کی تعریف کی اورکہا میں بھی نہیں ہنس رہی، کوئی اور ہانیہ عامر نہیں ہوسکتی، مجھے تم پر فخر ہے کہ تم نے اتنی ہمت کا مظاہرہ کیا۔
I’m not laughing either. Nobody is! @realhaniahehe thank you and proud of you for showing courage as well as grace 🙏🏼 https://t.co/yaIGzBQtRY
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 14, 2019
https://www.instagram.com/p/Bxc89j9FF4Z/?utm_source=ig_embed
https://www.instagram.com/p/Bxcn0gcHpX_/?utm_source=ig_embed
اداکارہ سائرہ شہروز نے بھی ہانیہ عامر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا خراب جلد، بالوں کا گرنا اوروزن کا بڑھنا، یہ چیزیں ہم پر اثراندازہوتی ہیں، اکثر ہم انہیں سمجھ نہیں پاتے اورخود سے ہی لڑنے لگ جاتے ہیں۔ تاہم آخر میں سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔
