تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا، کارکنان نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ٹی پی ایل کے سربراہ خادم حسین رضوی اور مرکزی رہنما پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے 15 جولائی تک دونوں رہنماؤں کی منظور کی تھی اور ساتھ ہی رہائی کا حکم دیا تھا۔
ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کو5 ، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا، عدالتی احکامات ملنے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا۔
خادم رضوی کے لئے استقبال pic.twitter.com/68m1xPWLgx
— Amber Rahim Shamsi (@AmberRShamsi) May 15, 2019
