اسلام آباد: وزارتِ پیٹرولیم نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کے سمندر میں ہونے والی ڈرلنگ بری طرح سے ناکام ہوگئی اور گیس تیل کے ذخائر نہیں مل سکے۔
وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ ڈرلنگ پانچ ہزار چار سو میٹر تک گہری کی گئی البتہ کوشش ناکام ہوئی اور 100 ملین ڈالر ضائع ہوگئے۔
قبل ازیں پشاور میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ دو رکعات نوافل ادا کرے کیونکہ پیٹرول اور گیس کے ذخائر کی تلاش جاری ہے اور کوئی خاطر خواہ خبر موصول نہیں ہورہی۔
اس سے قبل حکومت سینہ ٹھوک کر دعویٰ کررہی تھی کہ تیل کے ذخائر جلد مل جائیں گے، وفاقی وزیر نے تو دعویٰ تک کیا تھا کہ ملازمتوں کی بارشیں ہوں گی مگر ایک بار پھر حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔
‘Pray. We may get oil & gas reservoirs within a week which would meet our energy needs 4 next 50 years,’ says PM Imran Khan even after the relevant ministry told him his previous similar claim was exaggeration. Facts simply don’t matter, tall claims & lies have brought us here pic.twitter.com/TdXu9vUgER
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 18, 2019
