Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آصف زرداری کا چیئرمین نیب کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان | زرائع نیوز

آصف زرداری کا چیئرمین نیب کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نیب پیشیوں کا بائیکاٹ نہیں کریں گے بلکہ انہیں تھکائیں گے، انہوں نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا۔

نیب پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے زرداری کا کہنا تھا کہ ہم پیشیوں کا کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کریں گے بلکہ انہیں تھکائیں گے، کیونکہ اگر بائیکاٹ کریں گے تو یہ تاثر دیا جائے گا کہ ہم قانون کا احترام نہیں کرتے یوں انہیں ایک اور بہانہ مل جائے گا۔

چیئرمین نیب کے حالیہ ٹی وی انٹرویو کے بارے میں پوچھا گیا تو آصف زرداری نے کاہ کہ چیئرمین نیب ہونے کی حیثیثت سے انہیں ٹی وی پر آنے کی اجازت نہیں، ہم اس عمل کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ افطار پارٹی کی حکومتی اور اسٹیبلشمنٹ حلقوں کی جانب سے ہونے والی مخالفت پر سابق صدر کا کہنا تھا ’ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا۔۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔‘ انہوں نے ملک کا تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا اس کا قصور وار کون ہے؟

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’’نیب نے 80 ، 80 سالہ بزرگوں کو جھوٹے الزام میں گرفتار کر کے مجرموں کی طرح ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوں میں پیش کیا، ایسی صورتحال میں ملک کا چلنا ممکن ہی نہیں ہے۔