لاہور: انگلینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹر آصف علی نے اپنے ٹوئٹر پر ’’دعا فاطمہ ۔۔ میری بیٹی‘‘ کے عنوان سے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ آصف علی کی بیٹی کینسر کے عارضی مرض میں مبتلا تھی اور وہ ایک روز قبل انتقال کرگئی تھی، پی ایس ایل سیزن فور کے بعد سے آصف علی بیٹی کی نگہداشت میں لگے ہوئے تھے۔
آصف علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کا آغازاس طرح کیا کہ ہم سب اللہ کے پاس سے آئے ہیں اور واپس وہیں جانا ہے اور میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں میرا اور میری فیملی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اپنی مرحومہ بیٹی دعا فاطمہ کو مقابلہ کرنے والی باہمت بیٹی قراد دیتے ہوئے کہا کہ دعا میری ہمت اور طاقت تھی میں تاحیات اس کی یادوں کی مہک اپنی زندگی سے فراموش نہیں کرسکوں گا۔
Leaving today to join Pakistan team in UK for our Cricket World Cup journey. We as a team will be in need of your prayers & unconditional support.
These are the final few lines for my princess Dua Fatima. Meri beti k liye dua or Fateha ki darkhwast hai. Aap sab k liye duaaain! pic.twitter.com/XeS9ducwZZ
— Asif Ali (@AasifAli45) May 25, 2019
