Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قلندرزنے زلمی کو241رنز کے پہاڑ تلے دباکر40 رنز سے ہرا دیا | زرائع نیوز

قلندرزنے زلمی کو241رنز کے پہاڑ تلے دباکر40 رنز سے ہرا دیا

لاہور،: ایچ پی ایل پی ایس ایل کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان اور عبد اللہ شفیق کی دھواں دھار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کیخلاف پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ٹوٹل بناتے ہوئے زلمی کو 40 رنز سے شکست دیدی، شاہین شاہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے تین وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 241 رنز بنائے، اوپنر طاہر بیگ5رنز پر آئوٹ ہو گئے ۔

فخر زمان نے 45 رنز پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے ، عبداللہ شفیق نے بھی 41 گنیدوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے ۔

سیم بلنگز بھی 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 201 رنز ہی بنا سکی، پشاور زلمی کے محمد حارث قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں صفر پر بولڈ ہو گئے۔

کپتان بابراعظم7 پر چلتے بنے،صائم ایوب51، ٹام کیڈمور55،راجاپاکشے24،رومین پاول20 ، سعد مسعود 16رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے 5،زمان خان 2، حارث رئوف اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔