کراچی: تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی سندھ صوبہ نہ بنانے کا شہریوں کو ٹکا سا جواب دیا، ہوسکتا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو منظور ہو مگر ہم اس معاملے پر عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں دو صوبے اور مزید انتظامی یونٹ بننے چاہئیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان جلد سندھ اسمبلی میں جنوبی صوبے سندھ کے قیام کے لئے بل پیش کرے گی جبکہ قومی اسمبلی میں نئے انتظامی یونٹس بنانے کا بل پیش کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے بیان پر رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے کہا کہ عمران خان صاحب کی اپنی رائے ہے ہماری اپنی سوچ ہے، عمران خان خود اس بات کا ذکر کرچکے ہیں کہ کراچی کو جو فنڈ ملے وہ درست استعمال نہیں ہوئے،اس لئے کراچی والوں کا مطالبہ جائز ہے۔
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، پنجاب صوبے کے حمایتی وزیراعظم کا بیان
ہم سندھ کے شہری عوام کی ملازمت،تعلیمی اداروں میں داخلے اور دیگر شعبے زندگی میں مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں، دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما سید فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اپنی رائے ہے ہماری اپنی سوچ ہے، عمران خان خود اس بات کا ذکر کرچکے ہیں کہ کراچی کو جو فنڈ ملے وہ درست استعمال نہیں ہوئے،اس لئے کراچی والوں کا مطالبہ جائز ہے
