شہر قائد کے علاقے سچل میں ڈکیتی مزاحمت پر نوحہ خواں حسنین حیدر کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سچل کے علاقے محمد خان گوٹھ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے گاڑی سوار کو نشانہ بنایا۔
مقتول کی شناخت نوحہ خواں حسنین حیدر کے نام سے ہوئی، جس کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق نوحہ خواں رضویہ سوسائٹی سے نکلے تھے جس کے بعد نامعلوم افراد نے انہیں محمد خان چوک پر تین گولیاں ماریں اور موبائل سمیت دیگر قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے۔