Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
awad-chaudhry-announces-eid-ul-fitr-2019-on-june

فواد چوہدری نے قمری کلینڈر جاری کردیا، عید پانچ جون کو ہوگی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کلینڈر جاری کردیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملک میں چاند دیکھنے کے حوالے سے بالخصوص رمضان اور عید الطفر کے چاند کے حوالے سے ہونے والے تنازع کو حل کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ مون سائٹ پاکستان کا اجرا کیا۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر نے ا س ویب سائٹ کی یو آر ایل بھی جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں عید الفطر پانچ جون کو منائی جائے گی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ایک موقف ہے جو سامنے رکھ دیا ہے، رویت ہلال کمیٹی زبردستی عید نہیں کراسکتی ہے ان کا کام سفارشات دینا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چاند دیکھنے کے لیے علماء میں 3 سے 4 آرا پائی جاتی ہیں، بعض علماء کے نزدیک رویت ہلال خالصتاً تکنیکی معاملہ ہے، امام احمد حنبل نے چاند کی رویت کے لیے آنکھ ضروری قرار دی، امام شافعی کے مطابق چاند آنکھ سے دیکھنا ضروری نہیں ہے۔