Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی پی رہنما سہیل انور سیال کی جعلی نمبر پلیٹ‌ لینڈکروسر پکڑی گئی | زرائع نیوز

پی پی رہنما سہیل انور سیال کی جعلی نمبر پلیٹ‌ لینڈکروسر پکڑی گئی

کراچی: کسٹم انٹیلیجنس نے کارروائی کرتے ہوئے سہیل انور سیال کی اسمگل شدہ قیمتی گاڑی کو پکڑا اور ڈرائیو سمیت پولیس محافظ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق اسمگل شدہ لگژری گاڑی کا انجن و چیچسز نمبر جعلی تھا اور گاڑی کا نمبر لینڈکروسر وی 8 BF-5889 ہے جس کا رنگ سفید ہے۔

دوران تفتیش ڈرائیور نے بتایا کہ اُس کا نام عبدالکریم ہے اور وہ سہیل انور سیال کی گاڑی چلاتا ہے جبکہ گرفتار کیا جانے والا پولیس محافظ اُن کا سیکیورٹی گاڑ ہے۔

کسٹم انٹلیجنس کی ٹیم نے گاڑی کو قبضے میں لے کر فرانزک کروایا تو اُس کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ گاڑی کا نمبر پلیٹ جعلی جبکہ انجن اور چیچسز نمبر کو تبدیل کر کے پیپر بنائے گئے، گاڑی غیر قانونی طریقے سے پاکستان لائی گئی۔