کراچی: بہادرآبادپولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون کونسلر سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر کے مطابق خاتون کونسلر کی شناخت شہناز رضوان کے نام سے ہوئی جو خود بھی آئس نشہ کرتی ہے جبکہ وہ جامعات میں طلبہ و طالبات کو نشہ فروخت کرنے میں بھی ملوث ہیں۔
غلام اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ گرفتار تمام ملزمان کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کو آئس ہیروئن اور دیگر منشیات فروخت کرتے تھے اور نہ خریدنے والی بچیوں کو جنسی زیادتی پر مجبور بھی کرتا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہناز رضوان نارتھ ناظم آباد کی یوسی 21 کی کونسلر ہیں اور انہیں ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، جو ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور اہم عہدے پر تعینات بلدیاتی نمائندے کا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن کو بھی شازیہ کے اس اقدام کا علم تھا اور وہ بھی اس دھندے میں ملوث تھے۔
