کیا پرویز مشرف کا انتقال ہوگیا؟

کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے دنیا کو حقیقت بتا دی۔

اپنے ایک بیان میں مہرین ملک آدم کا کہنا تھا کہ سابق صدر کی موت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ وہ دبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سابق صدر کے لیے ملک بھر سے جلد صحت یابی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اور ڈاکٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد مرض سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔

پرویز مشرف کے وکیل کے مطابق دبئی میں تین سال سے مقیم سابق صدر متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں جن میں سے ایک مرض کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

سابق صدر کو مارچ میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اہل خانہ کے مطابق انہیں کمزوری اور نقاہت کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔