برٹش ایئر ویز آپریشن کی بحالی برٹش ایئر ویز کو باضابط طور پر پاکستان میں پروازوں کیلئے فلائٹ شیڈول جاری بین القوامی ائیرلائن کی پہلی پرواز تین جون کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی
پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ برٹش ائرویز پاکستان سے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کررہی ہے ۔۔ برطانوی فضائی کمپنی اسلام آباد اور لندن کے ہیتھروائرپورٹ کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برٹش ایئر ویز کو باضابط طور پر پاکستان میں پروازوں کیلئے فلائٹ شیڈول بھی جاری کردیا،، برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز 3جون کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔۔
پاک فوج کی قربانیاں رنگ لے آئیں پاکستان پرامن ملک ہے ، دنیا مان گئی گیارہ سال بعد برٹش ائیرویز ملک کی فضاوں میں پرواز بھرے گی پروازوں کا آغازجون سے ہوگا وزیر ایوی ایشن غلام سرورنےبتایا برٹش ایئرویزکی پاکستان سےہفتےمیں تین پروازیں ہوں گی برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ائیر ویز نے ایک عشرے سے زیادہ وقفے کے بعد گذشتہ برس پاکستان سے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاک فوج نے بھی اس اعلان کا خیر مقدم کیا تھا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پیش رفت پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز کی ملک میں امن واستحکام کے لیے ایک عشرے کی جدوجہد کا ثمر ہے۔ ماہرین کے مطابق اسلام آباد اور ہیتھرو کے درمیان برٹش ائیرویز کی پروازوں کی بحالی اچھی خبر ہے ۔۔ تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ ملے گا ۔۔ برٹش ائیر ویز نے بیس ستمبر دوہزار آٹھ کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل پر تباہ کن خودکش بم حملے کے فوری بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی تھیں ۔ اس بم دھماکے میں چون افراد ہلاک اور دو سو ستر زخمی ہوگئے تھے۔
