Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زندگی میں‌ موت کی خبر سننے والی اداکارہ | زرائع نیوز

زندگی میں‌ موت کی خبر سننے والی اداکارہ

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ فریدہ جلال کے انتقال کی خبر جھوٹی ثابت ہوئی جب کہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نہ جانے کون بے بنیاد خبریں پھیلارہا ہے۔

گزشتہ رات سوشل میڈیا پر معروف بھارتی اداکارہ فریدہ جلال کے انتقال کی خبروں نے اداکارہ کے مداحوں کو پریشان کردیا تاہم فریدہ جلال کے انتقال کی تمام خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس طرح کی بے بنیاد خبریں کون پھیلارہا ہے، شروع میں تو مجھے اپنے انتقال کی خبر سن کر ہنسی آئی لیکن کچھ ہی دیر بعد ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا اور ہر کوئی مجھ سے ایک ہی سوال کررہا تھا جس پر میں شدید پریشان ہوگئی، میں حیران ہوں کہ لوگ پتہ نہیں کیوں اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔