نہال ہاشمی کا لسانی جماعت میں‌ شمولیت کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ کے رہنما اور متنازعہ تقریر کرنے والے نہال ہاشمی سے سیاسی جماعت کا رابطہ ہوا ہے.

روزنامہ 92 کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کراچی کی ایک لسانی جماعت میں شمولیت اختیار کرلیںگے۔ اخبار کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ نہال ہاشمی عدلیہ کے خلاف دئیے گئے بیان کو حکومت سے منسوب کردیں گے۔

یار رہے نہال ہاشمی کی جانب سے عدلیہ اور جے آئی ٹی پر سخت تنقید کی گئی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے لیگی سینیٹر کو نشست سے استعفیٰ دینے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نہال ہاشمی کی تقریر کا ازخود نوٹس لیا گیا اور ججز نے اس بیان کی روشنی میں حکومت کو مافیا قرار دیا، لیگی وزراء و سینیٹر ڈھکے چھپے الفاظ میں نہال ہاشمی کی حمایت میں مصروف ہیں۔

نہال ہاشمی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم جب انہیں چیئرمین سینیٹ نے تصدیق کے لیے طلب کیا تو نہال ہاشمی نے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی جسے چیئرمین سینیٹ نے مںظور کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: